پی ٹی آئی نے 22 اہم شخصیات کی رکنیت ختم کر دی

29 Jul, 2023 | 08:28 PM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے مزید اہم 22 شخصیات کی پارٹی پالیسی سے انحراف پر انکی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جن سیاسی شخصیات کو پارٹی سے نکالنے کا اب اعلان کیا گیا ہے وہ تمام شخصیات پہلے ہی تحریک انصاف کو چھوڑ کر  نئی سیاسی پارٹی میں شامل ہو چکی ہیں۔ ان  میں پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، ضیاء اللہ بنگش اور شوکت علی سر فہرست ہیں۔

تحریک انصاف کے اعلان کے مطابق محمد یعقوب شیخ، احتشام جاوید اکبر، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور کی بھی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی  ہے جبکہ محمد اقبال وزیر، ظہور شاکر، ولسن وزیر، سید محمد اشتیاق کو   بھی مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی میٹنگ میں شرکت پر پارٹی سے نکال دیا  گیا۔ اس کے علاوہ سید اقبال میاں، سید غازی غزان جمال، شیر اکبر خان کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔  

پی ٹی آئی نے شاہ فیصل خان، صالح محمد، مفتی عبید اللہ خان، ندیم خیال خان، محمد شفیق آفریدی اور محمد دیدار کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی، محب اللہ خان، ابراہیم خٹک، احمد حسین شاہ کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جانے اور نئی پارٹی میٹنگ میں شرکت پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ 

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں