قصور، کھڈیاں میں کل ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے, مریم اورنگزیب

29 Jul, 2023 | 07:53 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

 مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب انشاءاللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے 'لاہور قصور بہاولنگر' موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، انشاءاللہ۔

مزیدخبریں