ویب ڈیسک: میانوالی کے علاقہ ماڑی سے کشتیوں کا جلوس برآمد ہوا، ضلع بھر سے آئی ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی پر ماتم داری کرتی رہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔
میانوالی کے علاقہ ماڑی انڈس میں ملک بھر میں نکالے کے گئے عاشورہ کے روایتی جلوسوں سے مختلف منفرد جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس میں عزاداران حسین علیہ السلامدریائے سندھ میں کشتیوں میں سوار ہو کر ماتم کرتے ہیں۔ آج بھی قریبی علاقوں سے جمع ہونے والےعزاداردریائے سندھ میں کشتیوں کے ذریعے منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ضلع بھر سے آئی ماتمی سنگتوں نے نوحہ خوانی پر ماتم کیا۔
ماڑی میں نکالے گئے جلوس کے ذریعےعزاداردریا ئے سندھ کی موجوں پر سفر کرکے دریائے فرات کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ ماڑی میں کشتیوں کا جلوس تقریباً سو سال سے نکالا جا رہا ہے۔
جلوس میں موجود عزادار شہدائے کربلا کی پیاس کو یاد کرکے گریہ زاری کرتے رہے۔
کشتی بردار جلوس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،،پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جلوس کے ساتھ موجودتھیں.
ماڑی سے برآمد ہونے والا کشتی بردار جلوس وانڈا ککڑانوالہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔