ویب ڈیسک: پاکستانی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے رضوانہ کی صحت کے لیے دعا کی اور عوامنادیہ جمیل نے 14 سالہ تشدد کا شکار بچی کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے جب کہ بچی پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے ، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔ خدارا غربت کا سامنا کرنے کے لیے اپنے بچوں کا استعمال نہ کریں ، آپ کے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا۔