باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ؟

29 Jul, 2023 | 05:22 PM

ویب ڈیسک : برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ فریال مخدوم اپنے شوہر عامر خان سے الگ رہنے لگی ہیں،  وہ بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور اپنے بچوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

عامر خان کو ماڈل سمیرا کو میسجز کرنے پر افسوس ہے۔ باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے تین بچے ہیں۔ عامر خان اور ماڈل سمیرا کے درمیان غیراخلاقی پیغامات عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر بیوی فریال سے معافی مانگ لی تھی۔

مزیدخبریں