سٹی42: لاہور شہر اور نواحی علاقوں میں آج یوم عاشور پر مرکزی جلوس کے علاوہ تعزیہ، ذوالجناح اور علم کےمتعدد ماتمی جلوس نکالے گئے۔ تمام جلوس مقررہ وقتوں پر امام بارگاہوں سے برٓمد ہو گئے اور طے شدہ راستوں پر رواں دواں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام لائسنس یافتہ جلوسوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے رضاکاروں کی ٹیمیں موجود ہیں۔ جلوسوں کے راستوں میں عزاداروں کی فاقہ کشائی کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں سنی عقیدت مندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جعفریہ کالونی
مائدہ وحید: مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کالونی سے 10 محرم الحرام کی مناسبت سے ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد کیا گیا
علامہ ابصار نقوی مصائب اہلبیت بیان کئے۔ اختتام مجلس پر شبیہ ذوالجناح برآمدگی کی گئی۔
مرکزی ماتمی سنگت انجمن غلامان عباس ع جعفریہ کالونی نے جلوس میں پرسہ داری کا آغاز کیا۔
جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئیے جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس مقرر وقت پر امام بارگاہ واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
مجلس میں عزاداروں کا سوزوسلام اور گریا زاری جاری ہے۔
دھرم پورہ
شہزاد خان: دھرم پورہ مصطفی آباد میں شبیہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ وقت پر برآمد ہوا۔ عزدران امام حسین علیہ السلام نے بڑی تعداد میں مجلس عزا اور جلوس شبیہ ذوالجناح میں گریہ زاری میں شرکت کی۔
ذاکر فدا حسین ،علامہ غیور عباس نقوی نے مجلس عزا میں فضائل ومصائب اہل بیت بیان کیے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔
جلوس میں شامل سینکڑوں عزدران امام حسین علیہ السلام نے ماتم داری کی گریہ زاری کی ،اور زنجیر زنی کی ۔
اس پر موقع عزادران امام حسین علیہ السلام کیجانب سے جگہ جگہ پر پانی اور دودھ کی سبلیں بھی لگائی گیئں اور پولیس کیجانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
شالامار ٹاؤن
شالامار ٹاون میں امام بارگاہ فاتح شام علی مسجد سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا ہوئی جس میں علما و ذاکرین نے مصائبِ اہل بیت بیان کئے۔ جلوس طے شدہ راستوں سے گزرتا ہوا مقررہ وقت پر امام بارگاہ فاتح شام علی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں شہدائے کربلا سے عقیدت رکھنےوالے شیعہ سنی مسلمانوں نے نیاز کا وافر انتظام کر رکھا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہی جبکہ جلوس کے گزرنے کے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند رکھا گیا تھا۔
امامیہ کالونی
راو دلشاد: امامیہ کالونی میں یوم عاشور کی مناسبت سے امام بارگاہ امامیہ سے شبعیہ ذوالجناح جلوس و تعزیہ برآمد ہوا۔
امامیہ کالونی سے برآمد ہونے والا جلوس و تعزیہ حسین چوک اور میلاد چوک سے ہوتا ہوا گول مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
شبعیہ ذوالجناح و تعزیہ کی برآمدگی سے قبل قمر عباس مجاہد اور اسد عباس نے مجلس عزا میں مصائب اہلبیت بیان کیے۔
شبعیہ ذوالجناح و تعزیہ کے جلوس میں عزا داروں کی سینہ کوبی ،ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔
فضا لبیک یا حسین کے نعروں سے معطر رہی۔ عزا داروں نے یزیدیت مردہ باد اور حسینیت زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مرکزی جلوس کے روٹ پر ٹھنڈے مشروبات کی اسبیل لگائی گئی جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
ماڈل ٹاون
عمران یونس: یوم عاشور کے موقع پر 145 اے ماڈل ٹاون میں قدیمی مجلس کا انعقاد، علامہ عمران عباس مظہری نے مصائب اہل بیت بیان کیئے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا۔
یوم عاشور دس محرم کی مناسبت سے 145 اے ماڈل ٹاون میں قدیمی مجلس کا انعقاد بانی مجلس سید اختر مرتضی نقوی ایڈووکیٹ کیجانب سے کیا جاتا ہے۔ مجلس عزا میں علامہ عمران عباس مظہری نے مصائب اہل بیت بیان کریں گے۔ مجلس میں عزاداروں کا سوزوسلام اور گریہ زاری کرتے رہے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا۔جلوس کے راستوں پر عزاداران حسین ماتم داری کرتے رہے۔
عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔
گلبرگ
جنید ریاض: محمدی مسجد وامام بارگاہ حسنیہ گلبرگ میں علامہ مصطفی مہدی نے فضائل و مصائب بیان کیے، مجلس عزا کے اختتام پر شبیح ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا جس میں عزادروں نے زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی۔
گلبرگ حالی روڈ پر واقع مرکزی محمدی مسجد وامام بار گاہ حسنیہ میں شبیح ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا گیا۔جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ مصطفی مہدی نے کربلا اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کیے۔عزاداروں نے بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کی۔عزاداروں کی بڑی تعداد کی شبیح برآمد ہونے ماتم داری کی۔
اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی کےساتھ نوحہ خوانی بھی کی۔عزاداروں کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین نے اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کردی لیکن راہ حق سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔ انکی زندگی اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
گرین ایکٹرز پائن ایونیو
توقیر اکرم: یوم عاشور پرامام بارگاہ میمونہ ممتاز گرین ایکٹرز پائن ایونیو میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا میں مولانا سید عابد کلیم رضوی نے خطاب کیا اور اہل بیت کے فضائل و مصائب پیش کیے۔
مجلس عزا کا انعقاد سید نسیم حسین جعفری کی جانب سے کیا گیا۔مجلس عزا کے بعد شبہیہ ذولجناح برآمد کیا گیا جس میں عزاداران حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوحہ خوانی اور ماتم کا پرسہ دیا۔
علی رضا آباد،
ملک اشرف: علی رضا آباد میں شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا،عزاداروں کی ماتم داری،سینہ کوبی، جلوس میں یا حسین یاحسین کی صدائیں، ہرآنکھ غم حسینؑ میں پرنم نظر آئی۔
امام بارگاہ شبیر حسین شاہ سے برآمد جلوس مریم مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔
علی رضا آباد میں امام بارگاہ شبیر حسین شاہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد میں شرکت، ماتم داری اور سینہ کوبی کی گئی۔ علی رضا آباد کی امام بارگاہ شبیر حسین شاہ سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا گیاجس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید قرار حسین نے جلوس برآمد کرایا۔جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا مریم مسجد پر اختتام پذیر ہوگیا۔
ایبٹ روڈ
بسام سلطان:ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراؑ میں10محرم الحرام کی مناسبت سے روایتی مجلس عزاء ہوئی جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی۔
ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراؑ میں کربلا کی مٹی سے بنی تسبیح کی زیارت بھی کروائی گئی۔
مجلس عزا میں مولانا شیخ سخاوت علی قمی نے مصائب اہل بیت ؑ بیان کئے۔ مجلس کے اختتام پر شہدا کربلا کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے مقامی ماتمی دستہ نے نوحہ و ماتم کیا۔ اختتام پر لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔
شیعہ محلہ
فاران یامین: عاشورہ محرم کی زیارت شیعہ محلہ سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں پر چلتا ہوا مرکزی جلوس میں ضم ہو گیا۔
جوڑیاں پل
رانا اظہر :امام بارگاہ شاہ کاظمین سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ کاظمین واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
رام گڑھ
عظمت اعوان: امام بارگاہ شیخاں رام گڑھ میں مجلس عزا کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ سعید مزین عباس کاظمی نے شبیہ ذوالجناح برآمدکروائی۔
امام بارگاہ شیخاں رام گڑھ سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس امام بارگاہ شیخاں سے نکل کر باغ حسینی پہنچا ۔عزاداروں نے ماتم داری کی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ شیخاں پہنچا۔
جلوس کے دوران عزاداران نوحہ خوانی، ماتم داری کرتے رہے۔ ہرآنکھ غم حسینؑ میں نم نظر آئی۔ سید مزین عباس کاظمی نے جلوس برآمد کرایا۔ سید عامر تقی اور ڈاکٹر سید بلاج حسین بھی ہمراہ تھے۔
سمن آباد
ثمرہ فاطمہ: امام بارگاہ در پنجتن شباب چوک سمن آباد میں مجلس عزا ہوئی۔۔ شبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر برآمد کی گئی۔
علامہ سید عبد مرتجز رضوی نے مجلس پڑھی اوراہل بیت کے مصائب بیان کیے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر برآمد ہوئی۔ ماتم داری میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ غم حسینؑ میں نڈھال عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ مجلس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔
باٹا پور :
رانا اظہر: امام بارگاہ قصر زینب باٹا پور میں بھی مجلس بپا ہوئی۔ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے اہل بیت کے مصائب بیان کئے۔ مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ پر ختم ہوا۔عزاداران حسین ماتم داری کرتے رہے۔
لاہور کینٹ
امام بارگاہ حسینی ہال صدر کینٹ سے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا منزل تک پہنچا۔
امام بارگاہ حسینی ہال صدر کینٹ سے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔9محرم الحرام کا جلوس قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا منزل تک پہنچا۔
سنی تعزیہ صدر کینٹ
دلاور نیازی: شہدائے کربلا کے غم میں صدر کینٹ میں سنی تعزیہ نکالا گیا۔ نواسہ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانی کا غم ۔تعزیہ سازی اور جلوس کی روایت کوئی آج کی بات نہیں۔ یوم عاشور پر اہل سنت بھی غم حسینؑ میں نڈھال نظر آتے ہیں۔ صدر کینٹ سے روایتی سنی تعزیہ نکالا گیا۔
کینٹ سے نکلنے والا سنی تعزیہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل تک پہنچا۔ شہریوں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی۔بچے،بوڑھے اور جوانوں نے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔
جلوس میں شریک افراد نے تعزیہ کی زیارت کی۔ عقیدت مندوں کی جانب سے منتیں مانی گئیں۔
سنی تعزیہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔