لاہور میں عاشور کے دن شدید بارش، گلشن راوی میں 149 ملی میٹر بارش برسی

29 Jul, 2023 | 04:01 PM

بسام سلطان: شہر کے کئی علاقوں میں عاشور کے روز 149 ملی میٹر سے بھی ذیادہ بارش ہو گئی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےتمام افسران و ذمہ داران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دے دیا۔

ڈی سی نے کہا کہ نکاسی آب آپریشن کو افسران خود مانیٹر کریں۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ عاشور کے روز ہونے والی سب سے زیادہ بارش تھی۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں اور محرم الحرام جلوسوں کے روٹ ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیے جائیں۔ گلشن راوی میں 149، پانی والے تالاب کے اطراف 130 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ لکشمی چوک پر 101، نشتر ٹاؤن اور تاج پورہ میں بالترتیب 67 اور 68 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت تمام ادارے مکمل متحرک رہیں۔ عوام سے گزارش ہے نجلی کے تاروں سے دور رہیں، غیر ضروری گھر سے مت نکلیں۔

مزیدخبریں