ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارہ  کی ٹیم نے راکٹ خلا میں بھیجنے سے پہلے ترومالا کے مندر جا کر خصوصی پوجا کی

ISRO team offers prayers at Tirumala ahead of PSLV C56 launch, City42
کیپشن: بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارہ آئی ایس آر او کی ٹیم نے اپنے کام کے وقفے کے دوران درشن کے لئے  ترومالا میں بھگوان وینکٹیسور کے مندر کا دورہ کیا  اور  پی ایس ایل وی سی 56  راکٹ کے کامیاب لانچ کے لیے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے خصوصی پوجا کی ۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ترومالا: پی ایس ایل وی سی 56 راکٹ کے لانچنگ سے پہلے، ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (ISRO) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رادھا کرشنن نے سکریٹری پی یشودھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم کے گپتھا اور دیگر کے ساتھ ہفتہ کی صبح ترومالا میں بھگوان وینکٹیسور کی پوجا کی۔

بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارہ آئی ایس آر او کی ٹیم نے اپنے کام کے وقفے کے دوران درشن کے لئے  ترومالا میں بھگوان وینکٹیسور کے مندر کا دورہ کیا  اور  پی ایس ایل وی سی 56  راکٹ کے کامیاب لانچ کے لیے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے خصوصی پوجا کی ۔ یہ راکٹ اتوار کو صبح 6:30 بجے سری ہری کوٹا لانچ پیڈ سے روانہ کیا جائے گا۔پی ایس ایل وی سی 56 ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم کا 56 واں مشن ہے۔ یہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہییکل اور  پی ایس ایل وی سی  ویرینٹ کی 17 ویں پرواز ہو گی، اور اسے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ (FLP) سے لانچ کیا جائے گا۔