ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کل پاکستان پہنچیں گے

Deputy Prime Minister of China, Islamabad, Foreign Office of Pakistan, City42
کیپشن: عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کنے بتایا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گے، چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا  کہ چینی نائب وزیراعظم  ہی لیفینگ، صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چین کے نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی مقامی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔