ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری نے اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں پر سوالات اٹھا دیئے

فواد چودھری نے اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں پر سوالات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چودھری نے اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں پر سوالات اٹھا دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 25 اراکین نے نیویارک کے دورے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، وزارتِ خارجہ نے اب تک اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ملک کے کروڑوں روپے، وہ بھی ڈالرز میں اڑانا، قابلِ مذمت ہے، اس غیر ضروری دورے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس دورے میں کئی سینیٹرز اپنے رشتے داروں کو بھی امریکا کی سیر کرانے ساتھ لے گئے تھے۔