پیر اور منگل کو چھٹی کا اعلان

29 Jul, 2023 | 09:17 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز چینی نائب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم 31 جولائی کو پاکستان آئیں گے اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا، چینی نائب وزیر اعظم پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور اہم معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل  کا اعلان  کیا گیا، عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا لہٰذا سکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی لیول غیر ملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کئے جائیں ۔

مزیدخبریں