ڈارک چاکلیٹ کے حیران کن فوائد

29 Jul, 2022 | 10:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ڈارک چاکلیٹ کے بہت سے فوائد ہیں، ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہے۔

ماہرینِ صحت  کے مطابق  ڈارک چاکلیٹ دل کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔

جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ ایسے فعال مرکب سے بھی بھرپور ہے جو پولی فینول کے نام سے جانا جاتا ہے جو خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ  خوراک میں ڈارک چاکلیٹ کو شامل کرنا فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

مزیدخبریں