ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت،احساس راشن،مالی امداد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پی ٹی آئی کا پنجاب کی عوام کے لیے بڑا ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام ،لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹارگٹ سبسڈی کے لیے 100 ارب روپے کا فنڈ عوام کو دیا جائے گا۔
پنجاب میں سوشل پروٹیکشن کا بجٹ احساس راشن اور احساس مالی امداد پروگرام کو منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جسں میں احساس راشن اور مالی امداد کے طور پر پروگرام کا دوبارہ سے آغاز ہوگا ۔

احساس راشن پروگرام کے تحت اشیائے خورونوش پر سبسڈی ملے گی ۔سوشل پروٹیکشن کا فنڈ ٹارگٹڈ سبسڈی کے طور پر عوام کو دیا جائے گا ۔احساس مالی امداد پروگرام کے تحت کم آمدن والے افراد کو کیش دیا جائے گا ۔

وزیر اعلی پنجاب نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو پروگرام کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ احساس راشن پروگرام پر منتخب کردہ اشیا خورونوش پر تیس فیصد کی سبسڈی کم آمدن والے افراد کو دی جائے گی ۔