(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب،تحریک انصاف اور مسلم ق نے وزارت اعلیٰ کے بعد سپیکرشپ بھی جیت لی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی پنجاب کی سیاست میں ایک اور بڑی کامیابی،تحریک انصاف کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے،پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔
ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک نے سبطین خان کو کامیابی پر مبارک باد دی۔ سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں نعرے بازی کی۔