ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا دبنگ فیصلہ

29 Jul, 2022 | 09:12 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن ان ایکشن، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق مشاورت شروع کر دی، الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنگ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہو گا، چیف الیکشن کمشنر کی اعلی حکام کو روزانہ کی بنیاد پر آفس آنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق  الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم فیصلے سے متعلق معاونت کرے گی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک سنانے کا امکان ہے، 8 سالہ کیس کی سماعت اور دستاویزات کا بغور جائزہ شروع کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہونا شروع ہوگیا،سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار اور سکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ کو دیکھا جا رہا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے۔

مزیدخبریں