ویب ڈیسک : بچوں جیسی شکل ہونے پر 27 سالہ چینی شخص نوکری کے لئے در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، سوشل میڈیا پر نوکری کے لئے دیے گئے انٹرویو نے اس کی زندگی بدل دی۔
تفصیلات کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شخص جس کا نام ماؤ شینگ ہے، قد چھوٹا اور بچکانہ شکل ہونے کی وجہ سے اسے زندگی کے معاملات میں بیت مشکل کا سامنا کرنا پر رہا ہے جس میں نوکری نہ ملنا اس کے لئے ایک سنگین مسئلہ ثابت ہوا۔27 سالہ نوجوان نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی مالی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ اسے کام نہیں مل رہا۔
ماؤ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کام کی تلاش میں نکلا تھا جسے جلدی سے کام مل گیا لیکن اسے اس کی اس کمزوری کی وجہ سے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
اس کی ماں نے دو شادیاں کیں جبکہ دوبارہ شادی کے بعد اس کے والد کو فالج کا دورہ پڑا اور وہ اپنے والد کے لیے واحد کمانے والا ہے لیکن کچھ نہ نہیں کرسکا، حالات سے مایوس ہوکر ماؤ نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو دیا جو بہت وائرل ہوا جس کے بعد اس کو کئی جگہوں سے ملازمت کی پیشکش ہوئی اس لیے اب وہ خوش ہے۔