ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتلانہ حملہ، اہم وزیرپر ملزموں نے فائرنگ کردی

Terrorist firing on Provincial Minister of Food
کیپشن: firing incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کوئٹہ چمن شاہراہ میزئی آڈہ کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نےصوبائی وزیر خوراک انجنئر زمرک خان اچکزئی پر حملہ کر دیا۔ جوابی فائرنگ میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر کاکڑ کے مطابق فائرنگ سے اے این پی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی محفوظ رہے۔ صوبائی وزیر کے سکواڈ میں موجود پولیس، لیویز اور گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے 24 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ اللہ کے کرم سے محفوظ ہوں جنہوں نے فائرنگ کی جانتا ہوں، بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھا کہ فائرنگ کی گئی۔

 انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈے سے مرعوب نہیں ہونگا، صوبائی حکومت انتظامیہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer