(عابد چوہدری) وحدت کالونی میں بہو نے جائیداد کے لالچ میں ساس کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کے زیورات،نقدی برآمد کر لی۔
وحدت کالونی کی رہائشی ماریا نے پولیس کو اطلاع دی کہ ڈاکوؤں نے دوران واردات اسکی ساس کنیز بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،پولیس موقع پر پہنچی اور دوران تفتیش معلوم ہوا کہ 66 سالہ کنیز بی بی کو اسکی بہو ماریا نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ ماریا بی بی نے قتل کا اعتراف کر لیا،ملزمہ ماریا بی بی کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے ملزمہ کے قبضہ سے 03 لاکھ نقدی،پرائز بانڈز،موبائل فونز اور جیولری برآمد کر لی ہے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔