ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

Toyota has been one of the most renowned car makers in India ever since their entry in the market
کیپشن: Toyota cars Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں میں پھر ہوشربا اضافہ کردیا,لگژی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7لاکھ 60 ہزار سے 31 لاکھ 60 ہزار تک اضافہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کی بڑی کمپنی ٹویوٹا نے 1300 سی سی 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ 60 سے 9 لاکھ 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ،1600 سے 1800 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں 9 لاکھ 90 ہزار سے 12 لاکھ 90 ہزار اضافہ کیا گیا،2700 اور 2800 سی سی لگژی گاڑیوں کی قیمتوں میں 19لاکھ 20 ہزار  سے 31 لاکھ 60 ہزار  کا اضافہ کیا گیا۔

 کمپنی کا کہناتھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں بے لگام اضافے سے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھیں، پارٹس کی درآمد میں مشکلات سے ٹویوٹا نے بروقت ڈیلیوری سے بھی معذرت کرلی ہے  جبکہ گاہکوں کو مزید 3 مہینے صبر کرنے یا رقم واپس لینے کی آپشن دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹویوٹا کے بارے میں گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کمپنی نے پاکستان میں مزید پروڈکشن روک دی ہے، ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی  نے سٹاک ایکسچینج کو ایک باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا، کمپنی نے دو ہفتوں سے زیادہ کے لیے پیداوار بند کرنے کے اپنے منصوبوں سے متعلق رپورٹس کی تردید کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے وضاحتی کی گئی کہ اگست 2022 کے مہینے میں دو ہفتوں سے زیادہ پلانٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کمپنی فعال طور پر اپنی پیداوار اور آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے، اور موجودہ چیلنجوں کے خاتمے کے لیے حکومت اور سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer