تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

29 Jul, 2022 | 04:31 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)یکم اگست سے شہر بھر کے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔

 تفصیلات کی مطابق  یکم اگست سے شہر بھر کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئےاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

مزیدخبریں