(ویب ڈ یسک) ٹوئٹر میں ایک نیا اسٹیٹس فیچر متعارف، یہ فیچرابھی صرف امریکا اور آسٹریلیا میں محدود صارفین کو دستیاب ہے اور وہ ٹوئٹس سے قبل مختلف لیبلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محدود وقت کے لیے ہم ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں جس سے صارفین اپنے ٹوئٹس پر اسٹیٹس ٹاپک ایڈ کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کے ٹوئٹس زیادہ بہتر انداز سے ان کے خیالات کو دیگر تک پہنچا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیچر کے اسکرین شاٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد اسٹیٹس ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ایموجیز کی جگہ لے سکیں گے۔کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی محدود تعداد میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جبکہ اس سوشل میڈیا ایپ پر بھی صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔
I don't know how twitter managed to release a more embarrassing and unusable feature than cotweets in the same month but here it is. these are all the statuses you can use. no custom statuses allowed pic.twitter.com/2BPwku1qi1
— Takes Of Vesperia (@coolranchzaku) July 27, 2022
اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اب اسے محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے۔ویسے ٹوئٹر ماضی میں خود کو موبائل اسٹیٹس اپ ڈیٹ سروس قرار دیتی رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو کسی بھی وقت اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔ابھی کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔