ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے متعلق بڑی خبر

29 Jul, 2022 | 02:41 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) غلام محمود ڈوگر کو ایک بار  پھر سی سی پی او لاہور  تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کی  بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر پہلے بھی سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں اور اس وقت ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور سی ٹی او لاہور کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں،مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او سمیت کلیدی عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

غلام محمود ڈوگرآر پی او ساہیوال،آر پی او فیصل اباد تعینات رہ چکے ہیں، ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ بھی تعینات رہے، غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

مزیدخبریں