مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ستم

29 Jul, 2022 | 01:43 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ستم ، ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ  48گھنٹوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے ،فی کلو گیس کی قیمت 220 روپے سے 250 روپے ہو گئی ۔

 ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی ( اوگرا )کی جانب سے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپےمقرر کی گئی ہے لیکن مہینے کے آخری دنوں میں گیس کمپنیوں نے خود کار طور پر قیمت میں 30 روپے اضافہ کر لیا، کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں