ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت

US lift PIA ban
کیپشن: US lift PIA ban
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  جوبائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ۔ 

 وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کا فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

واشنگٹن میں سلمان صوفی نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا۔