بختاور بھٹو نے زندگی کے حسین لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

29 Jul, 2022 | 01:10 PM

ویب ڈیسک:  محترمہ بینظیر بھٹو  کی بیٹی بختاور بھٹو  نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ گزارے ہوئے حسین لمحات کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق  بختاور بھٹو زرداری سابق وزیرِ اعظم متحرمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی ہیں۔  بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر  محمود چوہدری       کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے کی ویڈیو  اور تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کی   زندگی کے خوبصورت لمحات کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے یہ ویڈیو  اپنے ننھے بیٹے میر حاکم  کے  اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی ہے اور  اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی  شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں میر حاکم اپنے والد محمود چوہدری کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔   

اس مختصر سی ویڈیو میں بختاور بھٹو کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی، مہندی، شادی کی تقریب سے لے کر بیٹے کی پیدائش تک کے مناظر سمیٹے گئے ہیں۔ ویڈیو میں میر حاکم کو اپنے  والد محمود چوہدری کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں