چین نے امریکہ کو بڑی دھمکی دیدی

29 Jul, 2022 | 10:25 AM

ویب ڈیسک : امریکی اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،جس میں تائیوان کے مسئلے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو خبردار کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کال دو گھنٹے تک جاری رہی  کال میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو  دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلآخر جل جاتے ہیں، امریکہ کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کررہا ہے اور امریکہ جزیرے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے خبروں کے بعد سے ایک بار پھر اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کسی دورے پر نہیں جا رہی ہیں تاہم چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرح کا دورہ کیا جاتا ہے تو و “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں