ویب ڈیسک : پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں کےمتعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ۔ جولائی22 کو ان کی ایک ویڈیو وائر ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مخالفین پر سخت تنقید کی اور انہیں’پٹھان‘ کہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں کےمتعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ،ماہ نورشہزاد کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میری تعریف کی لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔
سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہ نور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے کہا ’میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے،تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔