سٹی 42: شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں۔ مال روڈپردوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نےشہری سے5لاکھ نقدی لوٹ لی،ڈاکوؤں کا واردات کےدوران شہری پرتشدد۔تھانہ سول لائنزپولیس نےواقعہ کامقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق مال روڈسول لائنز تھانے کی حدودمیں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے5 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ۔ متاثرہ شہری سرفراز کا کہناتھا کہ وہ بینک سے5 لاکھ روپے نکلوا کر مسجد شہدا کے قریب پہنچا تودو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکو پانچ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ سول لائنزپولیس نےمتاثرہ شہری سرفراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،ڈاکوؤں کاشہری پرتشدد
29 Jul, 2021 | 07:58 PM