صوبائی ایسوسی ایشنز میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری

29 Jul, 2021 | 06:30 PM

سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ملک بھر سے 290 کرکٹرز کے صوبائی کنٹریکٹس ختم ہوگئے.نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 15 سے 25 فی صد تک اضافے  کا امکان ۔

 تفصیلات  کےمطابق  پی سی بی کےزیرانتظام چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کے290کرکٹرزکےفل کنٹریکٹس جبکہ 72 کھلاڑیوں کے سیزنل کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے، کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس پی سی بی انٹر سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد کیے  جائیں گے ، انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس میں شامل کیا جائےگا گزشتہ سیزن میں غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو آئندہ سیزن میں کنٹریکٹس سے ڈراپ کیا جائے گا ۔نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 15 سے 25 فی صد تک اضافہ کیا جائےگا جبکہ  پی سی بی نے گزشتہ برس کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں کنٹریکٹ د یئے تھے ۔

مزیدخبریں