نیب زدہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انکوائری کے لیے فوکل پرسن نامزد

29 Jul, 2021 | 06:15 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سیکرٹری ماحولیات کی جانب سےمحکمہ ماحولیات میں بےضبطگیوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں دی جا نیوالی درخواست پرتحقیقات کاآغازہوگیا جبکہ   نیب زدہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان شاہ کو اینٹی کرپشن انکوائری کے لیے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری ماحولیات کی جانب سےمحکمہ ماحولیات میں بےضبطگیوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں دی جا نیوالی درخواست پرتحقیقات کاآغازہوگیا  ،سیکرٹری ماحولیات نے انکوائری کے لیے نسیم الرحمان شاہ کو نامزد کردیا، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اظہر اقبال نے اینٹی کرپشن کو نسیم الرحمان شاہ کی نامزدگی پر مراسلہ بھجوادیا،  مراسلے کے مطابق  نسیم الرحمان کے فوکل پرسن تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا مراسلے میں لکھا گیا، گزشتہ دس سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر نسیم الرحمان شاہ پر نیب کی انکوائری چل رہی ہے، نسیم الرحمان شاہ او ایس ڈی بھی رہے  جبکہ نسیم الرحمان شاہ کے خلاف ابھی کیسسز نیب میں زیرالتواہیں، اینٹی کرپشن کی انکوائری کے لیے نسیم الرحمان شاہ کی نامزدگی شفافیت کے عمل کو متاثر کرے گئی۔

مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈیٹر جنرل آف پاکستان نسیم الرحمان شاہ کے خلاف سپیشل رپورٹ بنا کے جمع کروا چکا ہے، سیکرٹری زاہد حسین اور باو رضوان کے درمیان تنازع کی وجہ بھی نسیم الرحمان شاہ اور نواز مانک تھے اظہر اقبال نے نسیم الرحمان کو متعصبانہ قرار دے دیا۔ اینٹی کرپشن انکوائری کے لیے غیر جانبدار فرد کو نامزد کرے۔

مزیدخبریں