طلاق نہیں خلع, رجحان بڑھ گیا

29 Jul, 2021 | 05:30 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: طلاق کی بجائےخلع لینےکےرجحان میں اضافہ،15روزمیں40خواتین نےخلع کادعویٰ دائر کردیا،قانونی ماہرین کےمطابق طلاق کےکیسز کا فیصلہ تاخیر سےہونےکےباعث خلع کارجحان بڑھ رہا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  فیملی عدالتوں میں طلاق کے دعوے دائر ہونے اور مخالف فریق کی طرف سے التوا کے حربے استعمال کرنے اور طلاق کا دعویٰ  کی کئی ماہ تک زیر سماعت رہنے کی وجہ سے خواتین نےجلدی فیصلہ لینےکیلئےخلع کے دعوے دائر کرنا شروع کر د یئے۔دعوؤں  میں مؤقف اختیارکیاجارہاہےوہ سب کچھ چھوڑتی ہیں،شوہرکےساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں،انہیں طلاق دلوائی جائے۔عدالت میں پندرہ روز میں چالیس خواتین خلع کے دعوے دائر کر چکی ہے۔

قانونی ماہرین کےمطابق فیملی عدالت سے خلع کی ڈگری لینے کے بعد یونین کونسل کے پاس جانا ہو گا جہاں سے تین نوٹس شوہر کو بھجوائے جائیں گے،اس کےبعدطلاق مؤثرہو گی، نوٹس بھجوانےکےدوران اگرخاتون صلح کرنا چا ہےتوشوہرسےصلح کر سکتی ہے ۔

مزیدخبریں