ویب ڈیسک : مبارک ہو۔۔۔ مبارک ہو۔ضلع گوجرانوالہ کے کمشنر کا گمشدہ اعلیٰ نسل کا پالتو کتا ملنے پر اہلکاروں نے ایک دوسرے کو مبارکبادی پیغامات دئیے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اعلی نسل کا جرمن شیفرڈ کتا کمشنر آفس اورمیونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو چیکنگ کے دوران ملا۔ کمشنر گوجرانولہ کے پرسنل سٹاف آفیسر ندیم بٹ کے مطابق انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ کتا مل گیا ہے، کتے کو گھر کے نزدیک ہی چند بچے رسی ڈال کر گھما رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کتے کے حوالے سے سرچ آپریشن کی اطلاعات غلط ہیں، صرف پولیس سے کہا گیا تھا کہ کتا چوری ہو گیا ہے،چیک کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس رکشے پر اعلانات کیے گئے اس کو ادائیگی کر دی گئی ہے اور یہ اقدام چھوٹے پولیس اہلکاروں نے خود سے کیا تھا اس کی ہدایت کمشنر آفس سے نہیں ہوئی تھی۔
‘Find my dog!’ Commissioner puts state machinery to personal use in search for his pet dog pic.twitter.com/GFDWfZ2Agu
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 27, 2021
جب ملازمین نے کمشنر گوجرانوالہ کو کتا ملنے کی اطلاع دی جس پر انہیں شاباش دی گئی اور خوشی سے نہال ملازمین آپس میں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ یاد رہے کہ کمشنر آفس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین گذشتہ تین دن سے کتے کی تلاش میں تھے۔کتے کی تلاش کے لیے رکشوں پہ لاؤڈ اسپیکر نصب کرکے اعلانات کروائے گئے تھے اور پولیس نے مبینہ طورپر سرچ آپریشن بھی کیا تھا۔