صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اہم بیان

29 Jul, 2021 | 05:02 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم سے اہم ملاقات، ملاقات میں اسپشل سیکرٹری سمیت پی آئی ٹی بی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں سپیشل سیکرٹری محمکہ تعلیم پنجاب سہیل شہزاد سمیت، پی آئی ٹی بی کے اہم افسران و دیگر نے شرکت کی،ملاقات گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ڈیجیٹل منصوبوں کے حوالے منعقد کی گئی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ڈیجٹلائیزیشن کی مدد سے لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا رہا ہے،ٹیکنالوجی کے بھرپور اور جامع استعمال سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، مراد راس نے کہا کہ سال 2021 کے اختتام تک محکمہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہاتھا کہ پنجاب بھر کے نجی وسرکاری تعلیمی ادارے 2 اگست کو کھلیں گے،سرکاری سکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیے جبکہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  وحدت روڈ پر واقع پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ہواتھا،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 تک سکول ایجوکیشن کے تمام اداروں کو آن لائن کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، تبادلے ، حاضری اور انرولمنٹ سمیت دیگر معاملات ایک ایپلی کیشن پر ہوں گے،اجلاس میں قائداکیڈمی، پیک اور پیف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔


 

مزیدخبریں