(زاہد چوہدری)گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم چار روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی،شہر کے صرف 3 رہائشی علاقوں میں کورونا ویکسین کی خصوصی مہم کا آغاز ہوسکا.تاحال صرف یونین کونسل 94 شاەجمال ،عسکری 9 اور 10 میں ویکسینیشن کیمپ لگائے جاسکے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کاآغاز کیا تھا،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا تھا کہ روزانہ 63 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی سم بند کردیں گے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کی پریس کانفرنس شہریوں سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ڈی سی مدثر ریاض نے کہا تھا کہ 18 سال سے زائد 65 ہزار افراد کو روزانہ کی بنیاد پرکورونا ویکیسن لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم چار روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی۔