پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کو بڑی سہولت مل گئی

29 Jul, 2021 | 02:35 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ سے ریسرچ پیپرز کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی،اساتذہ 16 اگست تک ریسرچ پراجیکٹس جمع کرا سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ سے ریسرچ پیپرز کی وصولی کی تاریخ میں 16 اگست تک توسیع کر دی ہے۔اساتذہ اپنے ریسرچ پراجیکٹس 16 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کی ریسرچ گرانٹ کیلئے 38 کروڑ مختص کر رکھے ہیں۔

اساتذہ کو ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ روپے ریسرچ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ریسرچ پیپر تعلیمی، سماجی و معاشی مسائل کے حل سے متعلق ہونگے۔ ریسرچ گرانٹ کیلئے 800 اساتذہ اپلائی کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ سے 30 جولائی تک درخواستیں طلب کر رکھی تھیں۔ تاریخ میں توسیع اساتذہ کی سہولت کیلئے کی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ پہلے سے حاصل کئے گئے تحقیقاتی منصوبوں کے مکمل ہونے کی رپورٹ بھی جمع کرائیں گے۔
 

مزیدخبریں