ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ کی اسٹیبلشمنٹ کے 18 بڑے اور چھوٹے افسروں کے تبادلے کردئیے گئے، تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 2 ایڈیشنل رجسٹرار، گریڈ 19 کے 11 ڈپٹی رجسٹرارز سمیت دیگر شامل ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود احمد کا کیس کملیشن فکسچر برانچ، ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کا پروٹوکول سے سروسز برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے ڈپٹی رجسٹرار منصور الحق کا جنرل اینڈ کوآرڈینیشن برانچ سے کیس فکسچر برانچ، ڈپٹی رجسٹرار قریشی کا کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ سے جنرل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار ریاض احمد کا سول برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار عرفان احمد نیازی کا جوڈیشل کوآرڈینیشن اینڈ ٹربیونل برانچ سے ٹربیونل کوآرڈیشن برانچ تبالہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی رجسٹرار شاہد اقبال کا پروکیورمنٹ سے سول برانچ، ڈپٹی رجسٹرار اویس افضل کا آئی ٹی مینیجمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار سجاد احمد کا آیچ آر سے سیکورٹی برانچ، ڈپٹی رجسٹرار شفقت عباس کا سول برانچ سے کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا کا ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان شوکت کا ڈک ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی آئی ٹی برانچ میں اور ڈپٹی رجسٹرار عطاء الرحمن کا بجٹ اینڈ فنانس برانچ سے ایچ آر برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں دو اسٹنٹ رجسٹرارز، ایک سٹینوگرافر اور ایک آفس کوآرڈینٹر شامل ہیں۔