(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی سے متعلق حالیہ بیان پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خوبرو اداکارہ نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی سے متعلق وزیراعظم کا بیان زبردست ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہاتھ کے ایموجیز ٹیگ کرکے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے ۔