کورونا ایس او پیز، پنجاب حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

29 Jul, 2021 | 01:05 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)پنجاب کے سرکاری محکمہ جات میں داخلوں پر پاپندی عائد ،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر سرکاری محکموں میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کا نادرا سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ داخلہ دروازوں پر چیک ہوگا،اس حوالے سے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ کوروناکےواربدستورجاری ہیں موذی وبا کی چوتھی لہر نے کئی قیمتی جانیں نگل لی ہیں، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 245کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔شہر میں کورنا کیسز کی مثبت شرح 3.5ریکارڈکی گئی۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 4ہزار 497نئے کیسز سامنے آگئے۔

  این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں