موٹر سائیکل،رکشہ،گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں گئیں

29 Jul, 2021 | 12:38 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی رامے)پنجاب حکومت نے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا،پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں،کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،موٹر کار اور جیپ سمیت موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ کی مہنگی کردیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا،لاہور، موٹر سائیکل ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کر د ی گئیں،لاہور کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مہنگی کرنیکی منظوری دےدی، موٹر کار ، جیپ کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ جبکہ موٹر کار ، جیپ، کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹ1200 سے1500 کی کر دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کیاگیا، موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ اب1000 روپے میں ملے گی،سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو نمبر پلیٹ1600 میں ملے گی، سیمی گورنمنٹ وہیکل کی نمبر پلیٹ1500 روپے میں بنے گی، حکومت نمبر پلیٹ کی قیمتوں میں کوریئر چارجز بھی عوام سے لے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا،محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کو ابتدائی طور پر 20 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مراسلہ بھیجا تھا،ایڈیشنل ڈی جی شکیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی روزانہ 20 ہزارپلیٹس جاری کرے گا، 2 کیٹگری جس میں موٹرسائیکل اوررکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

ان کا کہناتھا کہ این آر ٹی سی کو دس لاکھ نمبر پلیٹس کی ایڈوانس ادائیگی کردی گئی ہے،18 لاکھ سے زائد زیرالتواء نمبر پلیٹس کی مارچ کے آخری ہفتے سے ترسیل شروع کردی جائے گی۔

مزیدخبریں