میٹرک  امتحانات شروع ہوگئے

29 Jul, 2021 | 09:24 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پہلے روز تین مضامین کا پرچہ لیا جائے گا،تین مضامین میں عربی، بزنس سٹیڈیز ، لباس وپارچہ بانی کا پیپر شامل ہے۔رواں سال میٹرک امتحان میں 3 لاکھ 8 سو بچے امتحان دیں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب کے مطابق امتحانات کیلئے 866 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،میٹرک امتحانات ایس او پیز کیمطابق لیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں