(ملک اشرف) معروف قانون دان احمد اویس نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔
معروف قانون دان احمد اویس کے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل ،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب سمیت دیگر لاء افسران نے مبارکباد دی ۔ دوسری جانب چئیرمن اپیکا چوہدری عبد الرزاق سمیت دیگر ملازمین نے بھی مبارکباد دی ، احمد اویس اس سے قبل بھی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب رہ چکے ہیں ۔ احمد اویس ستمبردوہزاراٹھارہ کو بھی ایڈوکیٹ جنرل بنے،چھ ماہ بعد استعفی دے دیا تھا۔نئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہونے والے احمد اویس صدرلاہور ہائیکورٹ بار بھی رہ چکے ہیں۔