نکا کلچر پروان چڑھنے لگا

29 Jul, 2020 | 08:46 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھرکھر ) پنجاب میں نکا کلچر مضبوط اور توانا، صوبے میں جونئیر افسران سینئر اسامیوں پر تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی اینڈسی مسعود مختار گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پر تعینات ہیں جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن (ر) ظفر اقبال بھی گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پرقابض ہیں۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات بابر امان بابر گریڈ 19 کے افسر اور 20 کی اسامی پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد گریڈ 19 کے افسر گریڈ 20 کی پوسٹ پرتعینات ہیں۔

سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ صلوت سعید گریڈ 19 کے افسر اور 20 پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اجمل بھٹی گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 کی سیٹ پر تعیناتی کروائے ہوئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری ہوم اقبال حسین گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 پرتعینات ہیں۔

اسی طرح راجہ جہانگیر انور گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کے سیکرٹری انفارمیشن کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات ہیں۔ راجہ جہانگیر انور کے ماتحت ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر گریڈ 20 کے افسر ہیں۔  

مزیدخبریں