انتظار کی گھڑیاں ختم، سمارٹ کارڈ کا اجراء شروع

29 Jul, 2020 | 07:50 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) کفل ٹوٹا خدا خدا کرکے، 8 ماہ بعد شہریوں کی گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز بننے شروع ہوگئے، ساڑھے7 لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز کی ترسیل 2 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی، روزانہ 90 فیصد زیر التواء جبکہ 10 فیصد نئی رجسٹریشن کے کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

بزدار سرکار کی ایک اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے کے بعد سمارٹ کارڈ کے لیے رل گئے اور شہریوں تک 48 گھنٹوں میں پہنچانے کے دعوے کئی کئی ماہ تک بھی پورے نہ ہوئے۔۔ بروقت پرنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز زیرا لتواء ہیں، اب 8 ماہ بعد شہریوں کو سمارٹ کارڈز کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنی نے 20 جدید مشینیں خریدی ہیں جوکہ ایک دن میں 22 ہزار کارڈز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور 20 لاکھ کارڈز کا میٹریل بھی منگوا لیا گیا ہے۔ پہلے 3 روز میں اڑتیس ہزار پرانے کارڈز تیار کرکے بھجوائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ نئی رجسٹریشن کم ہورہی ہے اس لیے 10 فیصد نئی رجسٹریشن اور 90 فیصد پرانے کارڈز تیار کیے جارہے ہیں تاکہ 2 ماہ کے اندر زیر التواء کارڈز مالکان تک بھجوائے جاسکیں۔

مزیدخبریں