سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی

29 Jul, 2020 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ا اضافے کا رجحان برقرار ہے، 1300 روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 200 سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ملک میں نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔بدھ کے روز صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 1300 سو روپے مزید اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 23 ہزار 300روپے کا ہوگیا ہے۔جیولرز کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔
اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 933روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام چاندی 1500 روپے کا ہوگیا۔ لاہور کی جیولرز برادری نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے زرگرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ، ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بنک مہن ڈالر 166.45 سے بڑھ کر 166.78 روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔

مزیدخبریں