اسراء بلجیک کے ٹوئٹ پر یاسر حسین کا جواب

29 Jul, 2020 | 03:58 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں ان کا کہناتھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے اپنے ایک ایسا پیغام دیا کہ پاکستانی حیران رہ گئے، مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ اداکارہ نے ایسا ٹویٹ کیوں کیا، پاکستانیوں کے لئے اپنے مختصر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

 ترک اداکاریہ کے اس پیغام کے وائرل ہونے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کشمکش کا شکار ہیں اور وہ اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ اس پیغام میں اداکارہ نے کس بات کی طرف اشارہ کیا جبکہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن گیا۔پاکستانیوں نے جواب دیتے ہوئے مختلف ٹویٹس کرنے شروع کردیے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ کا نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟

دوسری جانب اقراء عزیز کے شوہر میزبان و ماڈل یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل جاری کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سٹوری پر اسراء کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا گیا ہے کہ ’پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟۔یاسرحسین کو یہ ترکی ڈرامہ اور اُس میں اداکاری کرنے والے فنکار ایک آنکھ نہیں بھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں نشرکیا جانے والامقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،پاکستان میں اس نےاب تک کئےریکارڈز قائم کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں