سٹی 42:ترک ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترک اداکاروں سے محبت کی بدولت پاکستانی مداحوں کو ترک اداکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اپنے مداحوں کے لیے آنے والے ہر پیغام میں خصوصاً مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی کاسٹ کی جانب سے ضرور کوئی نا کوئی پیغام دیکھنے میں آتا ہے۔پاکستانی مداح بھی ڈرامے میں بھرپور دلچسپی لینے کی بدولت ترک اداکاروں انکے کرداروں کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی نئی نئی پوسٹس کی بدولت سر گرم نظر آتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی مشہور ترک اداکارہ بورچوکراتلی کے مداح انکی خوبصورتی اور اداکاری کی بدولت بہت زیادہ متاثر ہیں اوروہ سوشل میڈیا پرمداحوں کی داد کا جواب بھی دیتی ہیں۔
ترک اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ارتغل غازی کی اداکارہ بورچوکراتلی کی انسٹاگرام پر ڈالی گئی ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں وہ بہت خوشگوار ماحول میں ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔مداحوں کی جانب سے اس وڈیو کو کافی پسند کیا گیا جبکہ انکے مختصر لباس کی بدولت کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کواپنی سالگرہ کی ویڈیو اور چند تصاویر پر لباس کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ترک اداکارہ بورچوکراتلی کی مقبولیت میں سب سے زیادہ اضافہ ارتغل غازی ڈرامے کی آمد کے بعد سے ہوا ہے۔ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔