ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

29 Jul, 2020 | 01:42 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)حکومت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو فوری او ایس ڈی بنا دیا ہے۔گزشتہ دنوں پنجاب کے شہرگجرات میں معدنیات کےٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا سکینڈل بھی سامنا آگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو فوری او ایس ڈی بنا دیا ہے، زوہیب مشتاق کو مبینہ نشے کے حالت میں ایک کار سوار کا گاڑی کی ٹکر مارنے پر او ایس ڈی بنا یا گیا ہے،حادثے کے موقع پولیس نے تحقیقات کرتے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  زوہیب مشتاق کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

واقعہ کے حوالے سے  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  زوہیب مشتاق کا کہناتھا کہ میں تھانے ضرور گیا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے۔ڈی سی گوجرانوالہ کاکہاتھا کہ  زوہیب مشتاق کو پولیس نے ایکسیلینٹ پر تفتیش کی تھی باقی کا پتہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب کے شہرگجرات میں معدنیات کےٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا سکینڈل بھی سامنا آگیا تھا۔درج مقدمے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنزگجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عماد احمد لو ملزم نامزد کیا گیاتھا،علاوہ ازیں مقدمے میں اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گجرات کی دو کمپنیوں ملہی سٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیے گئےکمپنیاں ندیم اخترملہی اور اس کے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں۔کمپنوں پر نوازشات کرنے لئے بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا، شفافیت کے عمل کو بری طرح  سبوتاژ کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں۔

حقائق کیا ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عہدے سے ہٹا کر زوہیب مشتاق کو فوری او ایس ڈی بنا دیاگیاہے۔ 

مزیدخبریں