ایجوکیٹرز کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری

29 Jul, 2020 | 02:42 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) ایجوکیٹرز کیلئے اچھی خبر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرز اور سینئر ایلمنٹری سکولز ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے 31 دسمبر 2017 سے قبل بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، مستقلی کیلئے ایجوکیٹرز کو اپوائٹمنٹ اور جوائننگ لیٹر جمع کرانا ہوگا، اساتذہ کو اپنے آخری تین سال کے نتائج بھی جمع کرانا ہونگے۔

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ایجوکیٹرز کو تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کا ریکارڈ بھی جمع کروانے کیساتھ اپنی اے سی آرز بھی دینا ہوں گی، تمام تر دستاویزات 5 اگست تک اتھارٹی آفس میں جمع کی جائیں گی۔

 پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہےکہ  اس فیصلہ سے لاہور کے سینکڑوں ایجوکیٹرز کو فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی جی ایل سکولوں میں بےشمار اساتذہ کی بھرتی جعلی ڈگریوں پر ہونےکا انکشاف ہوا ہے،جس پرمحکمہ تعلیم نےکارپوریشن سکولوں کےاساتذہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانےکا فیصلہ بھی کرلیا۔

 

دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے صوبائی وزیرِقانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کیس ٹوکیس اساتذہ کو مستقل کرنے کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق 2014 سے اب تک کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا،    اساتذہ سے ان کے کوائف اور اے سی آرز طلب کی جائیں گی، کمیٹی ان کوائف کی روشنی میں اساتذہ کو مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہےکہ 31 جنوری 2020 کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ تقرری سے تمام ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ  کیا تھا ،  اس سے قبل 2011 اور2014  میں اساتذہ کی مستقلی کے وقت انکے کنٹریکٹ پریڈ کو سروس میں شامل نہیں کیا جارہا تھا, کنٹریکٹ پریڈ کو سروس میں شامل نہ کیے جانے کیخلاف اساتذہ نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں