برائلر گوشت سستا ہوگیا

29 Jul, 2020 | 01:09 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کم ہوگئی، گزشتہ 4 روز میں برائلر کی قیمت میں 42 روپےفی کلو کی کمی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت مزید کم ہوگئی،شہر میں زندہ مرغی دس روپے کمی کےبعد 143 روپے جبکہ برائلر گوشت 15 روپے کمی کے بعد 207 روپےفی کلو قیمت مقرر کی گئی،شہریوں کا کہنا ہےکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی اچھا اقدام ہے،تاہم حکومت اب فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامت کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےزندہ مرغی آٹھ روپے کمی کے بعد 168 روپے جبکہ مرغی کا گوشت گیارہ روپے کمی کے بعد 244 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا،دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو سستا ہوا تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی نہ آسکی اور شہر میں فارمی انڈے 129 روپے فی درجن پر ہی فروخت ہوتے رہے۔

دوسری جانب عید قریب آتے ہی شہر میں سبزی مافیا سرگرم ہو گیا، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی چکرا کر رکھ دیا، ٹماٹر ایک سو بیس روپے، ادرک 480 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ ہرے مصالحے والی سبزیوں کی من مانی قیمت پر فروخت شہر بھر میں دھڑلے سے جاری رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کرے تاکہ عوام کے لئے دو وقت کا کھانا بنانا آسان ہو سکے۔

مزیدخبریں