چینی کتنے روپےکلو فروخت ہونےلگی

29 Jul, 2020 | 12:19 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی ) حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں کے باوجود چینی کی 70 روپے فی کلو میں فراہمی نہ ہو سکی, چینی کے ساتھ ساتھ شہر میں آٹے کی فراہمی بھی طلب مطابق نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک طرف کورونا کی وجہ سے عوام میں خوف کی علامت پائی جارہی ہے تو دوسری جانب حکومت نے بھی مہنگائی کی رفتار کو تیز کردیا،ایک چیز میں قیمت کی کمی کی جاتی تو دوسری میں ڈبل اضافہ کیا جارہا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں پر عوام تلملا اٹھے ہیں مگر حکومت کی بے حسی جوں کی توں ہے،غریب مہنگائی کی چکی میں پستا چلا جارہا ہے اور امیر اور امیر ہورہا، حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں کے باوجود چینی کی 70 روپے فی کلو میں فراہمی نہ ہو سکی۔

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا جس کے عوام کی کمر توڑ کرکھی دی،اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے تین گناہ آضافہ کردیا گیا، حکومت نے متعدد بار اس بات کی یقنی دہانی کرائی کہ شہر میں چینی70 روپے کلو فروخت ہوگی مگر  چینی 92 سے 95 روپے میں فروخت ہوتی رہی ہے۔دوسری جانب شہر میں آٹے کی فراہمی بھی طلب مطابق نہ ہو سکی۔شہر میں چینی کی قیمت میں نہ تو کمی آ سکی اور نہ ہی یوٹیلٹی سٹورز پر طلب کے مطابق فروخت ممکن ہو سکی۔آٹا بھی شہر میں طلب کے مطابق سپلائی نہ ہو سکا۔

شہریوں کا کہناتھا کہ  حکومت نہ تو چینی کی قیمت کو کنٹرول کر سکی ہے اور نہ ہی آٹے کی سپلائی طلب کے مطابق ہو سکی، چینی بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے،پہلے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا خریدتے تھے اب ایک ایک کلو آٹا خرید کر گزارا کرتے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی اور آٹا طلب کے مطابق فروخت نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں